ٹوکیو،31اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے اور خطے میں بڑھتے ہوئے چینی اثرو رسوخ کے باعث جاپان نے اپنے دفاعی بجٹ میں 160ملین ڈالر کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ اضافی بجٹ سے دور اور نزدیک تک مار کرنے والے میزائل بنائے جائیں گے۔ برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق جاپان کے دفاعی بجٹ میں ڈھائی فیصد اضافے کی تجویز منظور کرلی گئی تو اس کے بعد جاپان کا دفاعی بجٹ بڑھ کر 48ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ یکم اپریل کو نیا مالی سال شروع ہونے پر یہ شینزو ابے کے وزیر اعظم بننے کے بعد دفاعی بجٹ میں چھٹا اضافہ ہوگا۔اس دفاعی بجٹ سے میزائل ڈیفنس سسٹم کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ 6ایف 35سٹیلتھ لڑاکا طیارے، چار وی 22بحری جہازوں کے نگرانی کے سسٹم، ایک آبدوز، 2نئے بحری جہاز اور لڑاکا کشتیاں خریدی جائیں گی۔
شمالی کوریا کا 70سال پرانا قدیم ترین جہاز جو جنگ کی صورت میں امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہوگا کیونکہ اس میں۔۔۔
160ملین ڈالر کے نئے اضافے میں سے 90ملین ڈالرز میزائل ڈویلپمنٹ کیلئے استعمال ہوں گے جبکہ باقی 70ملین ڈالرز میزائل رینج بڑھانے، دفاعی ٹیکنالوجی اور تیزی سے حملہ کرنے والے ہتھیاروں کی تخلیق کی تحقیق کیلئے استعمال ہوں گے۔واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی کوریا نے میزائل داغا تھا جو جاپان کے اندر گرا تھا۔ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد جنوبی کوریا نے اپنی طاقت کے اظہار کیلئے شمالی کوریا کی سرحد پر 8بڑے بم گرائے تھے جبکہ امریکہ کے ساتھ مل کر جنگی مشقیں بھی شروع کردی تھیں۔